LAPTOP DISTRIBUTION CEREMONY

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک میں لیپ ٹاپ سکیم 2023 کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

کرک، [5 دسمبر 2023] – خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں منگل کو پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2023 کے تحت لیپ ٹاپس کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ یہ تقریب ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ پشاور ریجن میں پی ایم لیپ ٹاپ سکیم کے ایچ ای سی کے فوکل پرسن محمد سلیمان، جو کہ ایچ ای سی پشاور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی ہیں، تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر محمد سلیمان نے پروگرام کے بارے میں بتایاکہ لیپ ٹاپس کی تقسیم کا آغاز 2013 میں ہوا، جس میں 2019 تک ہونہار طلباء میں پانچ لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ ان کے مطابق اس تازہ ترین مرحلے میں، HEC نے پاکستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے ہونہار طلباء میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کے 141 ہونہار طلباء اس مرحلے میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

محمد سلیمان نے منتخب طلباء کو لیپ ٹاپ کے لئے منتخب ہونے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان لیپ ٹاپس کو تدریسی تحقیق کے لیے استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ ذمہ دار شہری اور قوم کے مستقبل کے رہنما بنیں۔

پی ایم لیپ ٹاپ سکیم 2023 کے چیف فوکل پرسن اور خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس محمد رحیم نے شرکاء کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی کے طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کے لیے میرٹ لسٹ کو حتمی شکل دینے میں انتہائی احتیاط برتی گئی ہے۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان تکنیکی آلات کو تعلیمی حصول کے لیے استعمال کریں جو ان کی نشوونما اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب میں تمام تعلیمی شعبوں کے سربراہان، ٹریژرر حافظ اسماعیل خان، ڈائریکٹر QEC محمد شاہ دین، ڈاکٹر فصیح الرحمان سمیت تعلیمی شعبہ جات کے لیپ ٹاپ سکیم کے فوکل پرسنز، اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلباء نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پت مہمان خصوصی محمد سلیمان نے منتخب طلباء کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

جاری کردہ
میڈیا انچارج

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top